• مئی 14, 2021

کراچی: کورونا کیسز میں اضافہ، سندھ حکومت نے غیر قانونی ٹورنامنٹس بند کرا دئیے

کراچی:ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی کورونا کیسز میں اضافے کے سبب سندھ حکومت حرکت میں آ گئی، غیر قانونی کھیلوں کے جاری ٹورنامنٹس بند کرا دئیے گئے۔

این سی او سی کے کوویڈ 19 ایس او پیز کے تحت کھیلوں کی تمام انڈور اور آوٹ ڈور سرگرمیوں کی اجازت نہیں جس کے باعث سندھ حکومت نے بھی تمام کھیلوں کے انعقاد پر عائد کر رکھی تھی۔ اس کے باوجود شہر کے مختلف میدانوں پر کرکٹ، ہاکی اور فٹبال کے مقابلے جاری تھے، رمضان میں جاری فٹبال ٹورنامنٹ کو نوٹس ملا تو مقابلے روک دیئے گئے۔

اس طرح مختلف میدانوں میں ہونے والے کرکٹ ایونٹس سمیت ہاکی کے ٹورنامنٹ بھی منتظمین نے حکومت کے ایکشن کے بعد ملتوی کر دیئے۔ مقابلوں کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزیاں بھی کی جارہی تھیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پہلے ٹیسٹ کا دوسرا روز، زمبابوے کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

Read Next

بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے ایڈوائزری جاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے