• ستمبر 23, 2021

کراچی: کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں نامعلوم افراد نے سوزوکی پک اپ پر فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو موت کی نیند سلا دیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق اہلکار یاسر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ میں تعینات تھا۔ مقتول اے آئی جی آفس میں سرکاری کام کے بعد گھر پہنچا تھا۔ گاڑی پارک کے کرنے کے دوران موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے مقتول پولیس اہلکار سے لوٹ مار نہیں کی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تفتیش شروع کردی تاہم قتل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سلمان بوڑھے ہو گئے، والد کے کردار کرنے چاہئیں، مداحوں کا مشورہ

Read Next

محکمہ موسمیات کی بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے