• جنوری 17, 2022

کراچی: ڈکیتی کے دوران پولیس اہلکار کو قتل کرنیوالے ملزمان کے فرار کی فوٹیج سامنے آ گئی

کراچی: کراچی کے علاقے لانڈھی غلہ منڈی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے ملزمان کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی موصول ہو گئی، ملزمان کی تلاش تاحال جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے مقابلے کے دوران پولیس اہلکار حمزہ ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا جو ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا تھا۔ جائے وقوعہ کے قریب موجود سی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو غلہ منڈی میں داخل ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری، گردن پر ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق

Read Next

لاہور میں اسموگ کے ڈیرے، ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 398 پر پہنچ گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے