• اکتوبر 22, 2021

کراچی: ڈکیتوں نے ایک اور ڈلیوری بوائے کو لوٹ لیا، فیڈرل بی ایریا میں شہری قیمتی اشیاء سے محروم

کراچی: کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھنے لگیں، لائنز ایریا میں ڈکیتوں نے ایک اور ڈلیوری بوائے کو لوٹ لیا.دوسری جانب فیڈرل بی ایریا بلاک 18 میں بھی ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری کو قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا۔

کراچی سے اسٹریٹ کرائم کا خاتمہ خواب بن گیا۔ شہریوں کی زندگیاں اور قیمتی اشیا کرمنلز کے رحم و کرم پر ہیں۔ لائنز ایریا میں ڈکیتوں نےفوڈ ڈلیوری بوائے کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔ نوجوان گھر میں کھانا پہنچانے آیا تھا لیکن دوموٹرسائیکل سوار اسٹریٹ کرمنلز کا نشانہ بن گیا۔ ملزمان سیکنڈوں میں نوجوان کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ادھر فیڈرل بی ایریا بلاک 18 میں تین مسلح ملزم موٹرسائیکل پر گھر کے باہر موجود 3 شہریوں کو لوٹنے پہنچے، ڈاکووں نے دو شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹا، ساتھ ہی شہری پر تشدد کیا۔

پلٹ کر شہری نے بھی ڈاکو کو تھپڑ رسید کردیا۔ اناڑی ملزم سے فرار ہوتے ہوئے گولی بھی چل گئی۔ شہریوں نے بڑھتی وارداتوں پر اسٹریٹ کرمنلز کیخلاف موثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فیصلہ کیا ہے سیاست چھوڑوں گا نہ ہی تحریک انصاف: جہانگیر خان ترین

Read Next

ایون فیلڈریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل میں مریم نواز عدالت پیش ہو گئیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے