• جون 22, 2021

کراچی: ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ، 8 افراد زخمی

کراچی:کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان شجاعت میں سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

ایس ایس پی ساؤتھ زبیر شیخ کے مطابق زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق میڈیا سے ہے۔ پروڈکشن ہاؤس کے باہر ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے تمام افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑی میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش سے پتا چلا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ نے تلخ کلامی پر فائرنگ کی، واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کینسر کامحفوظ علاج دریافت

Read Next

دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز، قومی اسکواڈ کا اعلان جلد ہو گا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے