• مئی 26, 2022

کراچی: ڈاکووں کی لوٹ مار کے دوران 17 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی، میڈیکل تاحال نہ ہو سکا

کراچی:  کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں مسلح ملزمان نے ڈکیتی کے دوران گھر میں موجود لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ لڑکی کا تاحال میڈیکل نہ ہو سکا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سرجانی ٹاون کے سیکٹر سیون اے میں واقع ایک گھر میں رات گئے تین ڈاکووں نے ڈکیتی کی نیت سے داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر گھر کے افراد کو یرغمال بنا لیا، ملزمان نے گھر میں لوٹ مار کی اور 17 سالہ لڑکی کےساتھ اجتماعی زیادتی کی۔

رات گئے اطلاع ملنےپر پولیس موقع پر پہنچی اور لڑکی کو میڈیکل کے لئے منتقل کیا گیا، عباسی شہید ہسپتال میں لیڈی ایم ایل او نہ ہونے کے باعث میڈیکل نہ ہوسکا۔

Read Previous

پشاور میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، دیسی ساختہ 20 کلاشنکوف اور 60 پستول برآمد

Read Next

حجاب تنازع:ہیما مالنی انتہاپسندوں کی زبان بولنے لگیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔