• جنوری 19, 2022

کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو سکیورٹی اہلکار، ذاتی جھگڑے میں شہری زخمی

کراچی:کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نجی کمپنی کے دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے، دونوں اہلکار بینک سے پیسے نکال کر جا رہے تھے۔ ادھر اورنگی ٹاؤن میں ذاتی جھگڑے میں فائرنگ سے شہری زخمی ہو گیا۔

کراچی کے علاقے گلشن بلاک 13 بلال مسجد کے قریب فائرنگ سے دو سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ سے زخمی افراد نجی سکیورٹی کمپنی کے ملازمین ہیں، ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق دونوں افراد کشمیر روڈ پر واقع بینک سے رقم نکال کر لارہے تھے، تعاقب کرتے ملزموں نے لوٹ مار کے دوران دونوں افراد کو پاؤں میں گولی مار کر زخمی کیا۔ ملزم واردات میں 4لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب اورنگی ٹاﺅن سیکٹر ساڑھے گیارہ راجہ تنویر کالونی کے قریب ذاتی جھگڑے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی قیصر خان کو عباسی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

زیارت میں کسٹم کی کارروائی، سمگل شدہ ٹائرز، سگریٹس اور چھالیہ برآمد

Read Next

آصف زرداری کا نواز شریف کے بارے میں بیان افسوس ناک ہے:شہباز شریف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے