• جنوری 19, 2021

کراچی: ٹریفک مسائل کوحل کرنے کے لیے ملیرایکسپریس وے کی تعمیر کا فیصلہ

کراچی:  شہر قائد میں ٹریفک مسائل کوحل کرنے کے لیے سندھ حکومت نے ملیرایکسپریس وے کی تعمیرکا فیصلہ کر لیا، کورنگی کریک سے شروع ہونے والا چالیس کلومیٹر طویل ایکسپریس وے سپر ہائی کاٹھور پرختم ہوگا۔

ملیر ایکسپریس وے کو ہر گزرتے دن شہر میں بڑھنے والے ٹریفک مسائل کا بڑا حل کہا جارہا ہے، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق یہ منصوبہ شہر قائد کے لوگوں کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے تحفہ ہوگا۔

شہر میں بنائے جانے والے نئے ایکسپریس وے کو ملیر ندی کے بائیں کنارے پر تعمیر کیا جائے گا۔ ہائی اسپیڈ ٹول ایکسپریس وے منصوبے کا اسپیڈ ڈیزائن سو کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ انٹرچینج پر اسپیڈ پچاس کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ چھ لین تعمیر کی جائیں گی جوکہ تین فٹ ڈوئل کیرج وے ہوگا۔

ملیر ایکسپریس وے کا کورنگی روڈ ڈی ایچ اے کریک ایونیو سے شروع ہوکر جام صادق پل، شاہ فیصل کالونی روڈ اور فیوچر کالونی سے کاٹھورتک جائے گا جہاں پیدل چلنے والوں کیلئے 9 کراسنگ مقامات ہوں گے۔ شہریوں نے منصوبے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے وقت پر مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔
وزیر اعلی سندھ کے مطابق سندھ حکومت یہ منصوبہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ سے شروع کررہی ہے، منصوبے کی روڈ الائنمنٹ اور ہائیڈرالاجیکل سروے ہو چکا جبکہ انوائرمینٹل اسٹڈی 60 فیصد اور برج اسٹرکچر ڈیزائین کا کام بھی 60 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کو بڑا دھچکا، بابراعظم ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے

Read Next

‘آج کا جلسہ فیصلہ کن گھڑی، پی ڈی ایم نااہل حکومت کو گھر بھیج کر دم لے گی’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے