• دسمبر 7, 2021

کراچی والوں کیلئے بری خبر! بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی تیاریاں

اسلام آباد: نیپرا نے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی والوں کیلئے بجلی 3 روپے 45پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)میں کے الیکڑک کی ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی،دوران سماعت کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ عالمی سطح پر ایل این جی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پڑاہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے ایک ارب 16 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا جبکہ چیئرمین نیپرا نے کہاکہ یہ بہت بڑا نمبر ہے اور شراکت داروں کے لیے یہ شاکنگ نمبر ہوگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

چینی کی فی کلوقیمت130 روپے سے تجاوز کرگئی

Read Next

Such Bolo With Saqib Saleem Qureshi | A1 Tv | 03 November 2021

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے