• جنوری 21, 2022

کراچی: نیپیئر میں پولیس کا گودام پر چھاپہ، زمین میں دبایا گیا اسلحہ برآمد

کراچی: کراچی کے علاقے نیپیئر میں پولیس نے گودام میں چھاپا مار کر بڑی تعداد میں زمین میں دبایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا۔ برآمد اسلحے میں اینٹی ائیر کرافٹ گن، ایل ایم جی، رائفلز اور ریوالور شامل ہیں۔

سٹی ڈسٹرکٹ کے علاقے میں کارروائی سینٹرل زون پولیس کی جانب سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق چھاپہ قدیم زمانے کی عمارت میں قائم گودام پر مارا گیا۔ گودام کی کھدائی کی دوران مختلف حصوں سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔ برآمد اسلحے میں 5 اینٹی ائیر کرافٹ گنز، ایل ایم جی، رائفلز اور ریوالور کے مختلف حصے شامل ہیں۔ برآمد اسلحہ جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی نوعیت کا ہے۔

گزشتہ شام 7 بجے شروع ہونے والا کھدائی کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا، تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گودام کے مزید حصوں کی کھدائی بھی کی جائیگی۔ برآمد اسلحے کو فرانزک ٹیسٹ کیلئے بجھوایا جائیگا، تاہم گودام کی مالک کے حوالے سے بھی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پریانکا شوہر کیساتھ خاندان کو آگے بڑھانے کی خواہشمند

Read Next

سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن کا آغاز کردیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے