• اکتوبر 16, 2021

کراچی: نوری آباد بتیس میل کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

کراچی:  کراچی میں نوری آبادبتیس میل کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

کراچی سے خیرپور میرس زیارتو پر جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث ٹرالر سے جا ٹکرائی اور الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

جاں بحق افراد کراچی انچولی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ مرنے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والے دو افراد کی شناخت ابھی تک نہ ہو سکی۔ لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال کوٹری منتقل کر دیا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جیکب آباد :کروڑوں کی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام،650کلو چرس برآمد

Read Next

بچوں کے بال،کان کھینچنا جرم ہوگا،سینٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں بل منظور

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے