• دسمبر 6, 2021

کراچی میں ہاکی میچ پر جھگڑا، اولمپین حنیف خان الیون اور نیشنل ہاکی کلب کے کھلاڑی گتھم گتھا

کراچی: کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کا گراؤنڈ اکھاڑا بن گیا، اولمپین حنیف خان الیون اور نیشنل ہاکی کلب کے کھلاڑی آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کا گراونڈ اکھاڑا بن گیا ،آل کراچی انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ دونوں ٹیمیں لڑ پڑیں جس کے دوران اولمپئین حنیف خان الیون اور نیشنل ہاکی کلب کے کھلاڑی گھتم گھتا ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق امپائر کے غلط فیصلے پر احتجاج کرنے پر نیشنل کلب کے آفیشل فلک بوس انصاری پر اوصاف ربانی نے حملہ کر دیا۔

واضح رہے کہ اولمپئین حنیف خان الیون ہاکی کلب ماضی میں بھی 3 بار حریف کھلاڑیوں،امپائرز پرتشددکرچکا ہے اور اس کلب کے کھلاڑیوں پر ماضی میں پابندیاں بھی لگ چکی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

رنگ بدل کر امراض شناخت کرنے والی نینوٹیک پٹی

Read Next

بلوچستان کے علاقے خاران میں دھماکہ، 11 افراد زخمی، ہسپتال منتقل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے