• اکتوبر 31, 2020

کراچی میں گورنر راج اور آرٹیکل 149 زیر غور نہیں: اٹارنی جنرل خالد جاوید

کراچی:ارٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے سندھ ہائی کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں گورنر راج اور آرٹیکل 149 زیر غور نہیں آئینی آپشن کا بیان غلط انداز میں لیا گیا آئینی آپشن کا مطلب گورنر راج یا کوئی اور آپشن نہیں تھا۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا کہ کراچی سے متعلق ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی ہے یہ بھی ایک آئینی آپشن ہے، آئینی آپشن کا مطلب گورنر راج یا کوئی اور آپشن نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق چاہتا ہے کہ کراچی میں غیر جانبدار ایڈمنسٹریٹر اور ایڈوائزری کمیٹی مل کر کام کرے۔ اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو یقین دلایا ہے کہ کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا جائے گا جو آئین کے خلاف ہو، گورنر راج اور آرٹیکل 149 زیر غور نہیں ہے، کراچی کے مسائل کے حل کے لیے این ڈی ایم اے اور ضرورت پڑنے پر وفاقی حکومت کے دوسرے ادارے مدد کریں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملز مالکان کی درخواست منظور: شوگر انکوائری کمیشن اور رپورٹ کالعدم قرار

Read Next

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت پر سوال اٹھا دیئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے