• اکتوبر 30, 2020

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان

کراچی میں آج شام گرج چمک کے ساتھ تیز  بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق مشرقی سندھ اور بھارتی راجستھان پر موجود ہوا کے کم دباؤ آپس میں مل گئے ہیں، سسٹمز کے ملنے کے باعث ان کی شدت تاحال برقرار ہے جب کہ خلیج بنگال میں ہوا کا ایک اور کم دباؤ بھی بن رہا ہے۔ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج شام کراچی میں گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے جب کہ رات 12 بجے کے بعد کراچی میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے کچھ علاقوں میں 70ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کرچی میں 26 اگست تک بارش کا امکان رہے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جولائی 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ میں 424 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا،وزیر اعظم

Read Next

مراد علی شاہ کی زیر صدارت 18 ماہ بعد سندھ ایپکس کمیٹی سر جوڑ کر بیٹھ گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے