• ستمبر 19, 2021

کراچی میں گاڑی پارک کرنے پر جھگڑا، مبینہ تشددسے ضعیف خاتون جاں بحق

کراچی: کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد عرفات ٹاون میں گاڑی پارک کرنے پر جھگڑے کے دوران مبینہ تشددسے ضعیف العمر خاتون جاں بحق ہوگئی۔

نارتھ ناظم آباد عرفات ٹاؤن میں مبینہ تشدد سے ضعیف العمر بانو نامی خاتون جاں بحق ہو گئی۔ اہل خانہ کے مطابق فرحان نامی شخص نے خاتون کے گھر کے باہر گاڑی پارک کی۔ ضعیف خاتون نے گاڑی پارک کرنے پر اعتراض کیا۔

خاتون کے اعتراض پر فرحان نامی شخص نے 4 افراد کے ساتھ خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر خاتون کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تاہم ایم ایل رپورٹ کے مطابق قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔ بانو نامی خاتون کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ماورا حسین پولیس کی خصوصی ہیلپ لائن کے آغاز سے پرامید

Read Next

جنوبی پنجاب میں بارشیں: دریائے چناب میں پانی کی سطح کافی حد تک بلند ہوگئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے