• ستمبر 20, 2021

کراچی میں کار چور فیملی گرفتار، 9 گاڑیاں اور اسلحہ برآمد

کراچی: کراچی میں انٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کار اسنیچرز فیملی کے خلاف بڑی کارروائی، محکمہ اسپورٹس کے ملازم سمیت دو مرد اور ایک خاتون ملزمہ کو گرفتار کر کے چھینی گئی 9 گاڑیاں اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی کے مطابق ملزم شہاب کی والدہ شبو ناز اپنے شوہر کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں سے کاریں کرائے پر حاصل کرتے تھے اور گاڑیوں کو ڈرائیور سمیت ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی اور نارتھ کراچی تک لایا جاتا تھا اور پھر کسی سنسان جگہ پر ملزمان اسلحہ نکالتے اور کار چھین کر لے جاتے تھے۔

ملزمان چھینی ہوئی گاڑیوں کے رنگین پیپر اسکین کر دیتے تھے، کمپیوٹر سے ایڈٹ کر کے رجسٹریشن نمبر بھی تبدیل کر دیتے تھے، ملزمان کا یہ گروہ اس سے قبل کبھی گرفتار نہیں ہوا اور یہ پہلی مرتبہ قانون کی گرفت میں آیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اداکار عدنان صدیقی کوویڈ 19سے صحت یاب

Read Next

کوئٹہ: سی ٹی ڈی کا بڑا ایکشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے