• جنوری 19, 2022

کراچی میں کار پر فائرنگ، سندھ بار کونسل کے آفس سیکرٹری عرفان مہر جاں بحق

کراچی: کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کار پر فائرنگ سے سندھ بار کونسل کے آفس سیکرٹری عرفان مہر جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق عرفان مہر بچوں کو سکول چھوڑنے جارہے تھے کہ گولیوں کا نشانہ بن گئے۔ ان پر ہیلمٹ پہنے موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی، واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے واقعے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کے سامنے باپ کا قتل قابل افسوس و مذمت ہے، کراچی میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، یہ شہر پیپلز پارٹی کی طرزِ حکمرانی میں شہریوں کیلئے سیف سٹی نہیں ہے، آئی جی سندھ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی: لیاقت آباد تین ہٹی ندی میں قائم جھگیوں میں آگ لگانے والا ملزم گرفتار

Read Next

Regional News Bulletin | A1Tv | 30 November 2021

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے