• ستمبر 18, 2021

کراچی میں کاروکاری کی وارداتوں کیخلاف مقدمات درج، ملزمان گرفتار

کراچی: کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں پانچ ماہ کے دوران کاروکاری کے دو واقعات کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

میمن گوٹھ میں پانچ ماہ کے دوران دو قتل کاروکاری کا واقعہ نکلے۔ سترہ مارچ کو خاتون حیاتاں اورتیرہ اگست کو اللہ بخش کو قتل کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بیوی اور پڑوسی آشنا کے قتل میں شوہر اوربیٹا ملوث تھے جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم ہزار خان کے مطابق اس نے بیوی کو پڑوسی اللہ بخش کے ساتھ دیکھا تھا، ملزم نے اعتراف کیا کہ سترہ مارچ کو بیوی کو کلہاڑی مار کر قتل کیا، واردات کے وقت بیٹا باہر دروازے پر موجود رہا۔

مقتول اللہ بخش کو بیٹے نے 13 اگست کو گولیاں مار کر قتل کیا، پولیس حکام کے مطابق ملزم اور بیٹے کے خلاف دو مقدمات درج ہیں، ملزم کے بیٹے اور دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکی نغمہ نگار باب ڈیلن پر نصف صدی کے بعد زیادتی کا مقدمہ

Read Next

لاہور:خاتون ٹک ٹاکرکو ہراساں کرنےکا واقعہ، 400 افراد کیخلاف مقدمہ درج

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے