• ستمبر 23, 2021

کراچی میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو ڈیڑھ کروڑ کا سونا، چاندی اور نقدی لوٹ کر فرار

کراچی:  شہر قائد کے علاقے تھانہ ٹیپو سلطان کی حدود میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں نامعلوم ملزمان گھر سے تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا سونا، چاندی اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق واردات پی سی ایس ایچ بلاک چھ میں ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں پیش آئی، متاثرہ خاتون نے بتایا کہ شلوار قمیض پہنے ملزمان گھر میں کود کر داخل ہوئے، تمام ملزمان نے اپنےچہرے ڈھاٹے سے چھپا رکھے تھے۔ خاتون کے مطابق ملزمان نے گھر میں موجود تمام افراد کو یرغمال بنایا اور لوٹ مار کی، ملزمان نے ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا سونا اورتین کلوچاندی لوٹی، جاتے جاتے گھر میں رکھے تین لیپ ٹاپ بھی لے گئے۔

خاتون کا کہنا ہے تین ماہ قبل میرا بینک لاکرخراب ہوگیا تھا، لاکرخراب ہونے کی وجہ سے سونا، چاندی گھر لے آئی تھی۔ اس سے قبل جون میں بھی شہر قائد کے پوش علاقے گلشن اقبال میں ایک کروڑ سے زائد روپے کی ڈکیتی ہوئی تھی جہاں ملزمان 80 تولہ سونا، پاکستانی نقدی ، امریکی ڈالر اور کار لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

Read Next

جمشید دستی نے نکاح کرلیا، رخصتی اگلے سال ہوگی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے