• اپریل 11, 2021

کراچی میں ٹریفک جام، پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے لگا

شاہراہ فیصل اور کراچی کے دیگر علاقوں میں ٹریفک جام کی وجہ سے فضائی مسافروں کی تاخیر سے ایئر پورٹ آمد سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے لگا ہے۔قومی ائیر لائن پی آئی اے کے ترجمان نے بدھ کو جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ تمام مسافروں سے التماس ہے کہ بروقت ائیرپورٹ پہنچیں تا کہ پروازیں بروقت روانہ ہوسکیںں۔اس ضمن میں ترجمان نے کہا کہ تمام مسافروں سے التماس ہے کہ وہ بروقت معلومات کے لئے فلائیٹ انکوائری یا پی آئی اے کال سینٹر سے رابطے میں رہیں۔یاد رہے کہ کراچی میں احتجاجی مظاہروں کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے جس کے باعث شہریوں کو بھی شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔شہر قائد کی سڑکیں بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم احتجاجی مظاہرین کے منتشر ہونے تک شہریوں سے درخواست ہے کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ ، نیشل ہائی وے ، ابوالحسن اصفہانی روڈ، گلستان جوہر ، شاہ فیصل کالونی ، شارع فیصل سے کورنگی جانے والے روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔علاوہ ازیں ناگن چورنگی سے پاور ہاوس چورنگی نارتھ کراچی کی سڑک پر ٹریفک کی روانی معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ قائد آباد سے ملیر 15 کی جانب جانے والی سڑک پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملک میں سب سے زیادہ غربت سندھ میں ہے، وفاقی وزیر مراد سعید

Read Next

مچھ واقعہ: وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ جانے کا اعلان کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے