• اکتوبر 24, 2020

کراچی میں نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف آج ہونے والا آپریشن مؤخر

کراچی: کراچی میں بارشوں کے باعث شہر میں برساتی نالوں پر تجاوزات کے خاتمے کا آپریشن شروع ہونے سے پہلے ہی مؤخر کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مون سون کا چھٹا سپیل آپریشن کی راہ میں رکاوٹ بن گیا۔ نالوں پر رہائش پذیر افراد کی آباد کاری سے متعلق فیصلے کے بعد آپریشن کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں وفاقی اور صوبائی وزراء پر مشتمل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مستقبل میں نالوں کی صفائی کے علاوہ دیگر حل پر بھی بات کی گئی۔ وزیر سندھ ناصر شاہ کے مطابق نالوں پر رہائش پذیر افراد کی آباد کاری سے متعلق فیصلہ ہوگا جس کے بعد تجاوزات کے خلاف آپریشن ہوگا۔ اجلاس میں جامشورو، سیہون سیکشن پر کام تیز کرنے کا فیصلہ بھی ہوا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا کیس: سیکریٹری بلدیات سمیت 10 ملزمان کی ضمانت مسترد

Read Next

Government To Use All Means To Bring Back Former Prime Minister Nawaz Shareef

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے