• اکتوبر 23, 2020

کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، ایوی ایشن ڈویژن کو ایڈوائزری الرٹ جاری

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں پیر تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی، ایوی ایشن ڈویژن کو ایڈوائزری الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے کئی علاقوں میں گزشتہ دنوں بارش کے سبب جمع ہونے والے پانی کی نکاسی تاحال نہیں ہوسکی، ڈیفنس اور کورنگی کراسنگ ابھی تک زیر آب ہیں، طوفانی بارش سے نرسری فرنیچر مارکیٹ میں پانچ سے سات فٹ تک پانی جمع ہوا، دکانوں میں پانی داخل ہونے سے قیمتی فرنیچر خراب ہوگیا۔ بارش کے بعد سے متعدد علاقوں میں تاحال بجلی بھی بحال نہ ہوسکی۔ قائد آباد، گلشن حدید، گلشن معمار میں بجلی کی بندش کو 24 گھنٹے گزر گئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعلیٰ پنجاب نے اربن فلڈنگ سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا حکم دے دیا

Read Next

کراچی: بارش کے نتیجے میں حادثات، دیوار گرنے، کرنٹ لگنے سے 11 افراد جاں بحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے