• دسمبر 6, 2021

کراچی میں مختلف حادثات و واقعات کے دوران 3 افراد ہلاک

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات کے دوران تین افراد ہلاک ہوگئے، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کراچی کے علاقے پاک کالونی میوہ شاہ قبرستان، کے ایم سی ورکشاپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ مقتول 40 سالہ شاہنواز کی لاش سول ہسپتال منتقل کر دی گئی، پولیس کے مطابق اہل خانہ نے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ مقتول اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں ڈکیتی کے لئے گھسا تھا۔ گھر والوں نے تینوں کو دیکھ کر اپنے ذاتی اسلحہ سے فائرنگ کی۔ فائرنگ سے مقتول کے دو ساتھی فرار ہوگئے تاہم واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

ادھر سپر ہائی وے کاٹھور موڑ کوسٹ گارڈ کے قریب ٹرالر سے لوہے کی چادروں کے رول گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ شناخت غلام مصطفی ولد عاشق علی کے نام سے ہوئی۔

اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11 صدیق اکبر کالونی میں گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

زوہا رحمان امریکی سائنس فکشن ٹی وی سیریز میں نظر آئیں گی

Read Next

Headlines | 02 November 2021 | A1 TV

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے