• ستمبر 23, 2021

کراچی میں لڑکیوں نے خود کو با ہمت بنانے کیلئے مارشل آرٹس سیکھنا شروع کر دیا

کراچی: ہمارے معاشرے میں معروف ہے کہ لڑکیاں کمزور، شرمیلی اور ڈر پوک ہوتی ہیں لیکن وہ دور اب پرانا ہو گیا، آج کل لڑکیوں نے خود کو با ہمت بنانے کے لئے مارشل آرٹس سیکھنا شروع کردیا ہے۔

مار دھاڑ اور دوسرے کو پچھاڑ دینے والا کھیل مارشل آرٹس مردوں کے بعد خواتین میں بھی تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ چوٹ لگنے کا اب ڈر نہیں، کوئی حملہ کرے تو غم نہیں، صنف نازک نے سیلف ڈیفنس میں مہارت حاصل کرلی۔

مارشل آرٹس کا کھیل شوق بھی اور موجود دور میں ضرورت بھی، فائٹر گرلز کا کہنا ہے کہ اب کوئی تنگ تو کرے، بچ کر نہیں جائے گا۔ انسٹرکٹر کا کہنا ہے کہ لڑکوں کے ساتھ ٹریننگ اس لئے دی جاتی ہے کہ لڑکیوں کے اعتماد میں اضافہ ہو۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کا زور: مزید 101 افراد جان سے گئے، 24 گھنٹے میں 3559 نئے مریض

Read Next

ایف بی آر نے جولائی اور اگست کے دوران 850 ارب روپے اکٹھے کیے: وزیراعظم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے