• اکتوبر 22, 2021

کراچی میں لاک ڈاؤن کے بعد سوئمنگ پول شہریوں کے لئے کھول دئیے گئے

کراچی: کراچی میں لاک ڈاؤن کے بعد سوئمنگ پول شہریوں کے لئے کھول دئیے گئے، کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں بڑوں کے ساتھ بچوں نے بھی خوب انجوائے کیا۔

کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاون کے بعد کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال، سوئمنگ پول بھی کھول دئیے گئے۔ جہاں بڑوں نے ڈائیو لگائیں وہیں بچوں نے بھی خوب انجوائے کیا۔ تیراکوں کا کہنا تھا کہ سوئمنگ پول کھلنے کا انتظار تھا، اب بہت مزا آرہا ہے۔

کے ایم سی ڈائریکٹر اسپورٹس سلمان شمسی کا کہنا تھا کہ پول کے پانی کو خاص طور پر لیبارٹری سے ٹیسٹ کرایا جاتا ہے تاکہ نگلیریا کے کیسز نہ ہوں۔ حکام کے مطابق کراچی میٹرو پولیٹن کی خصوصی ٹیم سوئمنگ پول کے پانی کی نگرانی کرتی رہتی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شوکت ترین کو خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب کرانے کا فیصلہ

Read Next

معروف ترک ڈرامہ’ارطغرل غازی‘ کی اداکارہ نے شادی کرلی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے