• اکتوبر 22, 2021

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، لیاری گینگ وار ملا سہیل گروپ کے دو اہم کارندے گرفتار

کراچی: کراچی میں پاک کالونی منگھو پیر روڈ پر سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار ملا سہیل گروپ کے دو اہم کارندے گرفتار کرلئے۔

کراچی کے علاقے پاک کالونی منگھوپیر روڈ پر سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے کارروائی کر کے لیاری گینگ وار کے دو اہم کارندے گرفتار کر لئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان حارث عرف رام جانے اور عابد بلوچ عرف عابد گوئی کا تعلق لیاری گینگ وار عزیر جان بلوچ کے اہم کمانڈر سہیل ملا گروپ سے ہے۔ ملزمان نے 2013 میں لیاری گینگ وار میں شمولیت اختیار کی۔ ابتدا میں منشیات فروشی اور ساتھیوں کو بیک اپ دینے کا کام کرتے تھے۔ ملزمان نے لیاری میں بیکری مالک پر بھتہ نہ دینے پر دستی بم حملہ کیا۔ 2015 اور 16 میں ملا سہیل اور اسماعیل پینترا کی ہدایت پر کئی افراد کو قتل کیا۔

ملزمان اغوا، دستی بم حملے، بھتہ خوری، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں بھی ملوث ہیں۔ ملزمان نے اپنے مخالفین تین افراد کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، یو اے ای کا ماحول گرین شرٹس کیلئے موزوں ہے، بابر اعظم

Read Next

لاہور: جوہرٹاؤن میں موٹرسائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ، خاتون وکیل جاں بحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے