• ستمبر 23, 2021

کراچی میں سندھ رینجرز کے زیراہتمام آزادی کرکٹ میچ کا انعقاد

کراچی: شہر قائدؒ میں جشن آزادی کی مناسبت سے سندھ رینجرز کے زیراہتمام آزادی کرکٹ میچ کاانعقاد کیا گیا جس میں کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق شوبز اور محافظ الیون کے درمیان کھیلے جانے والے کرکٹ میچ میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار حسن چوہدری، کرکٹ اور شوبز کے ستارے بھی شریک ہوئے۔ میچ کے دوران کورونا ایس او پیز کو ملحوظ ِ خاطر رکھا گیا، شرکاء نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاکستان سے محبت کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔

سنسنی مقابلے کے بعد شوبز ٹیم نے جیت اپنے نام کی، کورکمانڈر کراچی نے نمایاں کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے جبکہ
کورکمانڈر کراچی نے 74 ویں یوم آزادی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دوحا مذاکرات میں افغان شہروں پر حملے فوری بند کرنے پر اتفاق: زلمے خلیل زاد

Read Next

یوم عاشور پر 2 چھٹیوں کا اعلان، وزرات داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے