• دسمبر 5, 2021

کراچی میں ساڑھے 10 کروڑ روپے مالیت کا سمگل شدہ چھالیہ برآمد

کراچی:  کراچی میں کسٹم انٹی سمگلنگ آرگنائزیشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے 10کروڑ روپے مالیت کا سمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلیا۔

کلیکٹریٹ آف کسٹم انفورسمنٹ کراچی کے انٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے عملے نے بلدیہ اور سائٹ کے علاقے میں سویٹ سپاری بنانے والی 5 فیکڑیوں اور گوداموں پر کریک ڈاون کرتے ہوئے ساڑھے 10کروڑ روپے مالیت کی سمگل شدہ 22 ٹن وزنی چھالیہ برآمد کرلی۔

فیکڑی مالکان کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت ایف آئی درج کرلی گئی ہے جبکہ 2 ملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اکشے کمار کی فلم “سوریا ونشی” کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا

Read Next

لاہور:سیشن عدالت کے باہر مخالفین کی فائرنگ،باپ ہلاک،بیٹا زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے