• جولائی 30, 2021

کراچی میں خاتون اور مرد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: کراچی کے علاقے نیو کراچی میں ایک مرد اور خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، مختلف پولیس مقابلوں کے دوران 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

نیو کراچی ایوب گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزمان کے حوالے سے تفتیش جا ری ہے۔ نارتھ ناظم آباد اورگلشن اقبال میں مبینہ پولیس مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں زخمی 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

دوسری جانب ایک شخص کی صدر تاج کمپلکس کی 10 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی، متوفی تیز بخار کے باعث کمپلیکس میں قائم نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پشاور: گھر سے 2 خواتین سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد، پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا

Read Next

ٹینس سٹار راجر فیڈرر کا ٹوکیو اولمپکس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے