• جولائی 30, 2021

کراچی میں بڑھتی وارداتوں نے اداکار اعجاز اسلم کو تشویش میں مبتلا کر دیا

لاہور:  پاکستان کے معروف اداکار اعجاز اسلم کو شہر قائد میں عیدالاضحیٰ سے قبل سٹریٹ کرائمز کی بڑھتی وارداتوں نے تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

اداکار اعجاز اسلم نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹرپر ایک پیغام میں کہا کہ کراچی میں عید سے پہلے سٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہونا ایک معمول کی بات ہے۔ ہمارے حکام اس پر قابو پانے میں قاصر کیوں ہیں یہ ایک بہت بڑی تشویش کی بات ہے۔

انہوں نے ڈکیتی کی واردات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ کل ریستوراں کے باہر بیٹھے تمام لوگوں کو لوٹ لیا گیا اور لٹیرے آسانی سے بھاگ گئے۔

انہوں نے یہ ٹوئٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ٹیگ کرتے ہوئے کی۔

اداکار نے لکھا کہ گاڑیوں سے ساؤنڈ سسٹم، بیک ویو مرر کی چوری بھی بہت عام ہے ، کیوں ان جرائم پر کوئی سخت سزا نہیں دی جاتی ہے۔ اس چوری کی وجہ سے لوگ اپنی محنت سے کمائی گئی رقم کو کھو دیتے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کا ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کا فیصلہ

Read Next

اداکارہ سلطانہ ظفر امریکا میں انتقال کر گئیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے