• جنوری 21, 2022

کراچی میں بڑھتا ہوا سٹریٹ کرائم ایک اور پولیس اہلکار کی جان لے گیا

کراچی: کراچی میں بڑھتے ہوا اسٹریٹ کرائم ایک اور پولیس اہلکار کی جان لے گیا۔ ابراہیم حیدری میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دوران علاج دم توڑگیا۔

دو روز قبل ابراہیم حیدری کے علاقے میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار صلاح الدین دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار صلاح الدین کو مقابلے کے دوران دو گولیاں لگی تھیں۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ گزشتہ رات صلاح الدین کا آغا خان ہسپتال میں ایک آپریشن کامیاب ہو گیا تھا تاہم آپریشن ہو جانے کے باوجود پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک تھی۔

زخمی صلاح الدین تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پر ایک دن تک موجود رہا۔ رات گئے اہلکار کا دوسرا آپریشن ہونا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق شہید صلاح الدین کی نمازِ جنازہ بعد نماز ظہر گارڈن ہیڈکوارٹر میں ادا کی جائے گی ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فیصل آباد: خواتین پر تشدد واقعے کے ملزمان اور ویڈیوز فرانزک کے لیے لاہور منتقل

Read Next

وزیراعلی بزدار کی زیر صدارت آج پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب، 12 نکاتی ایجنڈا طے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے