• ستمبر 18, 2021

کراچی میں برساتی نالوں پر دن رات انسداد تجاوزات آپریشن جاری

کراچی:  کراچی میں برساتی نالوں پر قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لئے بلدیہ عظمی محکمہ کے انسداد تجاوزات کی جانب سے آپریشن جاری ہے، آپریشن انچارج بشیر صدیقی کہتے ہیں کراچی کے سب سے بڑے نالوں پر اب تک ستانوے فیصد تجاوزات کا خاتمہ کیا جاچکا ہے۔

سینئر ڈائریکٹر انکروچمنٹ بشیر صدیقی کا مزید کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی کے برساتی نالوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے سلسلے میں گجر نالے پر 6 مقامات پر اور اورنگی نالے پر 4 مقامات پر انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے، آپریشن میں علاقہ اسسٹنٹ کمشنر علاقہ پولیس ڈسٹرکٹ پولیس اینٹی اینکروچمنٹ پولیس رینجرز لیڈی سرچر بھی موجود ہیں۔

کراچی کے تمام اضلاع میں دن اور رات تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، متوقع بارشوں کے پیش نظر نالوں پر بھاری مشینری اور افرادی قوت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کوئٹہ میں پٹرول کی عدم دستیابی کے باعث شہری پریشان، پمپ سٹیشنز بند ہونے کا خدشہ

Read Next

25 جولائی کے انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے: راجہ فاروق حیدر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے