• اکتوبر 24, 2020

کراچی میں بارش کے بعد سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی تاحال معطل

کراچی میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد سے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی تاحال معطل ہے۔

کراچی میں بارش کے بعد سے شہر کے بڑے حصے کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی تاہم بعض علاقوں میں اب تک بجلی بحال نہ ہوسکی جس کے باعث شہریوں نے رات پریشانی میں گزاری۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بارش کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام جاری ہے،گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، سرجانی، ڈیفینس، گلستان جوہر اور اورنگی کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے پر حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بجلی عارضی طور پر بند کی گئی ہے۔

کلفٹن بلاک فائیو سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں گزشتہ روز سہہ پہر سے بجلی غائب ہے جس سے علاقہ مکین شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فیس ماسک سے جسم میں آکسیجن کم ہونے کے دعوے بے بنیاد قرار

Read Next

’کشمیری عوام امریکی قیادت سے اخلاقی اور سیاسی حمایت کی توقع رکھتے ہیں‘

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے