• اکتوبر 31, 2020

کراچی میں بارش کے بعد تباہی، کلفٹن اور ڈیفنس کے مکینوں کا احتجاج

کراچی:کراچی میں بارش کے بعد تباہی اور نکاسی آب نہ ہونے کے سبب کلفٹن اور ڈیفنس کے مکینوں نے شدید احتجاج کیا، سی بی سی کے عملے سے تلخ کلامی اور پولیس کے ساتھ دھکم پیل بھی ہوئی۔ کراچی کے علاقوں ڈیفنس اور کلفٹن میں بھی بارشوں کے بعد صورتحال بدتر ہے، کئی مقامات پر تاحال پانی کی نکاسی نہ ہو سکی اور بجلی کی بندش کا بھی سامنا ہے۔ کئی مقامات سے پانی کا نکاس نہ ہونے کے سبب مشتعل مظاہرین کنٹونمنٹ بورڈ کے دفتر میں گھس گئے، کنٹونمنٹ بورڈ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی نو مور ٹیکس اور پولیس کے خلاف بھی نعرے بلند کرتے رہے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظٓاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کرتی رہی تاہم مظاہرین کی جانب سے بھرپور مزاحمت کی گئی، اس دوران دونوں جانب سے دھکم پیل بھی ہوئی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاک بحریہ کا کراچی اور بدین کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری

Read Next

مسلسل بارشیں: راول ڈیم بھرگیا، انتظامیہ نے سپیل ویز کھول دئیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے