• اکتوبر 31, 2020

کراچی میں بارش: وزیراعلیٰ سندھ کا مختلف علاقوں کا دورہ، پانی کی نکاسی کا جائزہ

کراچی:  کراچی میں بارش کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، مراد علی شاہ نے بارش کے پانی کی نکاسی اور ریلیف کے کام کا جائزہ لیا۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو بریفنگ دی گئی کہ مدینہ ٹاؤن، یار محمد گوٹھ، ملیر ندی اور سکھر نالہ میں لوگ پھنسے ہیں۔ جس پر وزیراعلیٰ سندھ ن کمشر کو ہدایت کی کہ پانی میں پھنسے لوگوں کو فوری نکالا جائے۔

مراد علی شاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کھوئی گوٹھ اور حسن پنہور گوٹھ سے لوگوں کا انخلا ہوگیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ پانی میں پھنسے لوگوں کو اکیلا نہ چھوڑیں، لوگوں کو کھانا اور پانی پہنچائیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی میں نالوں کی صفائی، منصوبے کی تکمیل ایک سال میں ہوگی: اسد عمر

Read Next

شراب لائسنس کیس: وزیراعلیٰ عثمان بزدار سوالوں کے جواب نہ دے سکے، نیب ذرائع

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے