• اکتوبر 31, 2020

کراچی میں بارشوں سے ہنگامی صورتحال، پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن

کراچی: کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، آرمی انجینئرز کی ہیوی مشینری اور پلانٹس ملیر ندی پر پانی کا بہاؤ روکنے کیلئے مصروف ہیں، متاثروں میں کھانے کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی انجینئرز کور کی ہیوی مشینری اور پلانٹس ملیر ندی پر پانی کا بہاؤ روکنے کی کوشش میں مصروف ہے جہاں شگافوں کو پر کیا جا رہا ہے اور لوگوں کو کشتیوں کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کوہی گوٹھ اور درمحمد گوٹھ میں بارش کے باعث 200 سے زائد خاندانوں نے گھر کی چھتوں پر پناہ لی، متاثرین میں کھانے پینے کی اشیا بھی تقسیم کی گئیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہونیوالی بارش کے اعدادوشمار جاری کر دیئے، جس کے مطابق پی اے ایف فیصل بیس پر سب سے زیادہ 134، گلشن حدید میں 122، صدر میں 88، لانڈھی میں 84 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پی اے ایف مسرور بیس پر 68، جناح ٹرمینل پر 67 ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سر جانی ٹاون میں 46، کیماڑی میں 23، سعدی ٹاون میں 71، نارتھ کراچی میں 49، ناظم آباد میں 91 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی میں ہونے والی بارش کا پانی تاحال نہ نکالا جا سکا، کئی علاقے زیرآب

Read Next

کراچی میں نالوں کی صفائی، منصوبے کی تکمیل ایک سال میں ہوگی: اسد عمر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے