• جولائی 30, 2021

کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی، شہریوں کا قیمتیں زیادہ ہونے کا شکوہ

کراچی:  کراچی کی سپرہائی وے پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی، شہری گذشتہ برس کے مقابلے قیمتیں زیادہ ہونے کا شکوہ کر رہےہیں، بیوپاریوں نے چاند نظر آنے کے بعد خریداری میں تیزی کی امیدیں باندھ لیں۔

عید الاضحی کے لیے مویشوں کا میلہ سج گیا، نو سو ایکڑ پر محیط ایشیاء کی سب بڑی مویشی منڈی نے کراچی میں رونقیں لگا دیں۔ سپرہائی وے پر واقع مویشی منڈی میں ایک لاکھ سے زائد قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ابتدائی ایام میں خریداروں کا رحجان کم ہے عید الاضحی کا چاند نظر آنے کے بعد خریداری میں تیزی کی امیدیں اب بھی باقی ہیں۔

جتنا بھاری جانور اتنی بھاری رقم، خریداروں نے گزشتہ سال کے مقابلے میں قیمتیں بہت زیادہ ہونے کاشکوہ کیا۔ اندرون ملک سے آئے پیوپاریوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافے کے باعث اس مرتبہ جانور مہنگے ہیں۔

منڈی انتظامیہ کا دعوی ہے کہ مویشیوں کو روزانہ کی بنیاد پر مفت پانی فراہم کیا جا رہا ہے، بیوپاریوں اور جانوروں کو تمام تر سہولیات بھی دی جارہی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شہزادی ڈیانا کے مجسمہ کی نقاب کشائی کیلئے شہزادہ ولیم اور ہیری کی ایک ساتھ آمد

Read Next

فیسکو کے پاس میٹرز کی کمی، نئے کنکشن کیلئے شہری ایک سال سے انتظار پر مجبور

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے