• جنوری 19, 2022

کراچی: موٹرسائیکل سوار ملزمان گھر کی دہلیز پر کھڑے شہری سے لوٹ مار کرکے فرار

کراچی: کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان گھر کی دہلیز پر کھڑے شہری سے لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے۔

کراچی میں بے قابو ڈکیتوں کے ہاتھوں گھر کی دہلیز پر شہری لٹ گیا۔ فیڈرل بی ایریا میں گذشتہ روز ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آ گئی، فوٹیج میں موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان واردات کرتے ہوئے واضح نظر آ رہے ہیں، ملزمان شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین کر بآسانی فرار ہو گئے۔

لٹنے والا شہری بے بسی سے جاتے ہوئے ملزمان کو دیکھتا رہا، واردات کے حوالے سے پولیس کو اطلاع موصول ہونے کے باوجود کارروائی نہ ہوسکی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Regional News Bulletin | A1Tv | 08 December 2021

Read Next

پشاور: ضلع کچہری میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق، 2 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے