• جنوری 28, 2022

کراچی: ملازمین گھر سے لاکھوں روپے نقد، طلائی زیورات سمیت سامان لوٹ کر فرار

کراچی: کراچی کے علاقے ڈفینس فیز سیون کے بنگلے میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں اکیلی مالکن کو گھریلو ملازمین نے کنگال کر دیا، لاکھوں روپے نقد، سونے کے زیورات، قمیتی گھڑیاں سمیت دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

کراچی کے پوش علاقے خیابان راحت فیز سیون کے بنگلے میں ملزمان اللہ دتہ اور عثمان نے مالکن کو باندھ کر واردات کر ڈالی، ملازمین گھر سے زیور، نقد اور قیمتی سامان لے اڑے۔ پولیس کے مطابق واردات کے وقت ملزم اور مالکن ہی گھر میں موجود تھے جبکہ جاتے ہوئے مالکن کی ڈبل کیبن بھی لے گئے تاہم ڈبل کیبن ہائی وے سے برآمد کرلی گئی لیکن ملزمان فرار ہو چکے تھے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گلسوم علی نے عائزہ خان کو اپنا خاص دوست قرار دے دیا

Read Next

سیالکوٹ واقعہ: پکڑدھکڑ جاری، 26 مرکزی ملزموں سمیت اب تک 131 ملزم گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے