• مئی 23, 2022

کراچی: مسلح ڈاکو دو مختلف وارداتوں میں شہریوں سے موٹرسائکل، نقدی اور موبائل لے اڑے

کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی زمان آباد میں سٹریٹ کرائم کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں۔ ایک ہی علاقے سے مسلح ڈاکو دو مختلف وارداتوں میں شہریوں سے موٹرسائکل، نقدی اور موبائل لے اڑے۔

کراچی کے ضلع کورنگی میں سٹریٹ کرمنلز شہریوں کے پیچھے پڑ گئے، زمان آباد کے علاقے میں سٹریٹ کرائم کی وارداتیں عروج پر ہونے لگیں۔ ایک ہی دن، چند گھنٹوں اور ایک ہی علاقے میں دو وارداتیں ہو گئیں۔ پہلی واردات صبح کے اوقات میں ہوئی جس کے دوران موٹرسائیکل سوار دو ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری کی موٹرسائکل لیکر فرار ہوگئے۔

دوسری واردات موٹر سائیکل پر سوارمسلح ملزمان نے سیلزمین کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا۔ ڈکیتوں نے سیلزمین سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لئے مکین کہتے ہیں زمان آباد میں ڈکیتیاں اور چوریاں معمول بن چکی ہیں۔ پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔ واقعے کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Headlines | 09 March 2022 | A1 TV

Read Next

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور سونا مہنگا، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 249 پوائنٹس اضافہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے