• جون 14, 2021

کراچی: مختلف وارداتوں میں فائرنگ اور چھریوں کے وار سے 2 افراد جاں بحق

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور چھریوں کے وار سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، ادھر مبینہ ٹاون سے ایک ڈاکو پکڑا گیا۔

گلستان جوہر موڑ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں قاضی وجیہ الدین نامی شخص دوران علاج چل بسا جبکہ حمزہ تاحال زیر علاج ہے۔

دوسری طرف سپر ہائی وے گنا منڈی کے قریب ڈکیتی مزاحمت کے دوران چھریوں کے وار سے قند آغا نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دریں اثنا مبینہ ٹاون پولیس نے پولیس کی شرٹ پہن کر لوٹ مار کرنے والا ایک ملزم گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سائیکل پر اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتا رہا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اٹالین موٹو جی پی: حادثے کا شکار 19 سالہ سوئس رائیڈر جیسن زندگی کی بازی ہار گئے

Read Next

بھارتی اداکار وینکٹ صوبہا بھی کورونا سے دم توڑ گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے