• جولائی 6, 2022

کراچی: لیاقت آباد تین ہٹی ندی میں قائم جھگیوں میں آگ لگانے والا ملزم گرفتار

کراچی: کراچی کے علاقے لیاقت آباد تین ہٹی ندی میں قائم جھگیوں میں لگنے والی آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی، پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے تین ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد تین ہٹی جھگیوں میں آتشزدگی کا معاملہ، پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگی نہیں جبکہ لگائی گئی تھی۔ پولیس نے آگ لگانے والے ملزم فہد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے تین ساتھیوں کیول، ساگر اور وجے فرار ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

تفتیش کے دوران ملزم نے جھگیوں کو آگ لگانے کا بھی اعتراف کیا، ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر امداد کے لیے جھگیوں میں آگ لگائی تھی۔ گزشتہ سال لگنے والی آگ کے سبب جھگیوں کے رہائشیوں کو بہت زیادہ امداد ملی تھی۔ امداد کی لالچ میں ملزموں نے اس سال خود سے آگ لگائی تھی، واقعہ کا مقدمہ سپر مارکیٹ تھانہ میں درج کر لیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اوکاڑہ: بدبخت بیٹے نے تیز دھار آلے سے ماں کو قتل کر دیا، باپ شدید زخمی

Read Next

کراچی میں کار پر فائرنگ، سندھ بار کونسل کے آفس سیکرٹری عرفان مہر جاں بحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔