• دسمبر 7, 2021

کراچی: لوڈ شیدنگ کے خلاف احتجاج کے دوران فائرنگ سے 3 افراد زخمی

کراچی: کراچی کے علاقے لیاری میں بجلی کی لوڈ شیدنگ کے خلاف علاقہ مکینوں کے احتجاج کے دوران فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے، امیر جماعت اسلامی نے واقعے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی کا لیاری موسی لین جہاں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے۔ کے الیکٹرک کے دفتر پر پتھراؤ کیا اور روڈ بلاک کرکے نعرے لگائے گئے۔

مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے کے الیکٹرک آفس کے سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کی، بھگدڑ مچنے پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے بھی فائر کئے۔ نامعلوم سمت سے گولیاں لگنے سے 3 افراد زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا۔ امیر جماعت اسلامی نے واقعے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا ساتھ ہی احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کا عندیہ بھی دے ڈالا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اوچ شریف: موٹروے پر ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے5 افراد جاں بحق

Read Next

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا تحریک میں تیزی لانے پر اتفاق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے