• جون 14, 2021

کراچی: قومی ویمن کرکٹرز کا تربیتی کیمپ ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کی نگرانی میں جاری

کراچی:کراچی میں قومی ویمن کرکٹرز ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کی نگرانی میں فٹنس کے ساتھ بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ میں سخت ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

پاکستان وومن ٹیم کی معین خان اکیڈمی میں بھرپور مشقیں، فیزیکل ٹریننگ کے ساتھ بالنگ، فیلڈنگ اور فٹنس خامیاں دور کرنے کے لیے سخت ٹریننگ کی۔
کیمپ میں کھلاڑیوں کومیچ پریکٹس بھی کرائی جارہی ہے۔

ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کہتے ہیں کہ چار پانچ ہفتے کا مشکل کیمپ ہے جس میں کھلاڑی فٹنس پر بھی کام ہو رہا ہے، نوجوان کھلاڑیوں میں سیکھنے کا جذبہ ہے۔ خواتین کھلاڑی انعم امین ڈیانا بیگ اور فاطمہ ثنا کو امید ہے کہ اس کیمپ سے خامیاں دور کرنے میں بہت مدد ملے گی۔

قومی خواتین ٹیم کا کیمپ سات مئی تک جاری رہے گا، ویمن ٹیم کا اگلا مشن جنوبی افریقہ اور ولڈکپ کوالیفائرکھیلنا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا باقاعدہ شادی کا اعلان

Read Next

بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئيں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے