• جنوری 28, 2022

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی، تحقیقات شروع

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کر دیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، ناگن چورنگی اورسائٹ کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 شہری زخمی ہو گئے، اورنگی ٹاؤن اور نارتھ کراچی میں بھی گولیاں چل گئیں۔ فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آیا، مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ دونوں واقعات زخمی ہونے والے افراد کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سری لنکا کی اداکارہ یحالی پاکستانی ٹی وی ڈرامے میں نظر آئیں گی

Read Next

لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری، گردن پر ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے