• دسمبر 7, 2021

کراچی: ضلع وسطی میں کچرے کے ڈھیر، مچھر اور مکھیوں کی بہتات، بیماریاں پھیلنے لگیں

کراچی: کراچی کے ضلع وسطی میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ایک ماہ سے جاری صفائی مہم کے باوجود صورتحال جوں کی توں ہے، رہائشی علاقوں اور کاروباری مقامات پر کچرے کے ڈھیر مچھر اور مکھیوں کی بہتات اور تعفن و بیماریاں پھیلنے کا سبب بن رہے ہیں۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی صفائی مہم سے بھی بلدیہ ضلع وسطی میں کچرے اور گندگی کا خاتمہ نہ ہوسکا، ایک ماہ سے جاری مہم کے تحت کچرے کا بیک لاک ختم کرنے کے انتظامی دعووں کے برعکس جگہ جگہ پھیلی گندگی ناقص انتظامات کو ظاہر کررہی ہے۔

رہائشی علاقوں اور کاروباری مقامات پر یومیہ جمع ہونے والا کچرا ٹھکانے لگانے سمیت صفائی ستھرائی کے انتظامات میں بھی بہتری نظر نہیں آرہی، مچھروں اور مکھیوں کی بہتات کے باوجود جراثیم کش اسپرے مہم چلانے پر بھی توجہ نہیں دی جارہی۔

ضلع وسطی میں کچرے اور صفائی کے نظام کا یہ حال ہے کہ مصروف شاہراہوں اوران سے ملحقہ فٹ پاتھ اور گرین بیلٹس پر کچرے کے ڈھیر تعفن وبیماریاں پھیلنے کا سبب بن رہے ہیں، بڑھتی گندگی سے شہریوں کی زندگی اجیران ہوگئی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں آج بارش کی توقع: محکمہ موسمیات

Read Next

اسرائیل کا شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب میزائل حملہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے