• جون 24, 2021

کراچی: ضلع وسطی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، تعفن سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

کراچی: کراچی کے ضلع وسطی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر تعفن و بیماریاں پھیلنے کا سبب بن رہے ہیں، گندگی سے لاکھوں کی آبادی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

کراچی کے ضلع وسطی میں کچرے اور صفائی کے نظام میں بہتری نہ آسکی، لیاقت آباد سندھی ہوٹل سے ڈاکخانہ تک سڑک کچرا کنڈی بنی ہوئی ہے، علاقے میں کچرا کنڈیاں نہ ہونے کے باعث سڑکوں اور دیگر مقامات پر کچرا پھیکنا معمول بنا ہوا ہے، گندگی سے لاکھوں کی آبادی متاثر ہونے کے باوجود بھی انتظآمیہ بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

ضلع وسطی میں لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا کے علاقے انتظامی اقدامات نہ ہونے کے باعث گندگی کی زد میں ہیں۔ تعلیمی مراکز، پارک، کھیل کے میدان، صحت کے مراکز اور بیشتر عوامی مقامات پر گندگی کی زد میں ہیں، شہری اعلی حکام کو دہایاں دے رہے ہیں۔

متعلقہ حکام کی جانب سے معاملے پر موقف نہ مل سکا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیہ ضلع وسطی میں بھی کچرے کا انتظام سندھ سالڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ کو دینے کی تیاری کی جارہی ہے، اس حوالے سے جلد حتمی اقدامات اور پیش رفت متوقع ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا سے مزید 71 افراد جاں بحق، مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 850 تک پہنچ گئی

Read Next

پی ایس ایل 6 کی تیاریاں، سرفراز احمد سمیت مزید 6 کھلاڑی اور آفیشلز ابوظہبی چلے گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے