• اکتوبر 29, 2020

کراچی صورتحال: وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، ڈی جی آئی ایس آئی کی بھی شرکت

وزیر اعظم عمران خان کا کراچی کی صورتحال پر اعلی سطح اجلاس. اجلاس میں وفاقی وزراء شبلی فراز، اسد عمر، سید علی زیدی، آمین الحق، گورنر سندھ عمران اسماعیل، کورکمانڈر لیفٹینیٹ جنرل ہمایوں عزیز، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل فیض حمید، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزراء سید غنی، ناصر شاہ اور سینئیر افسران شریک۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے کہا کے کراچی پاکستان کا اہم ترین شہر اور معاشی حب ہے۔ اس کے مسائل کا حل باہمی اشتراک سے ممکن ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کے مجھے آج خوشی ہے کے تمام شراکت دار بشمول وفاقی حکومت، پاک فوج اور سندھ کی صوبائی حکومت آج کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے موجود ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

’کراچی کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے‘

Read Next

وزیراعظم عمران خان کا کراچی کیلئے 1100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے