• اگست 2, 2021

کراچی سے دو دہشت گرد گرفتار، حملوں کا اعتراف

کراچی: کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ) عمر شاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی نے کراچی میں گزشتہ رات کارروائی کی جس میں 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جن میں جاوید منگریو اور ممتاز سومرو شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چائنہ ٹاؤن کے مالک کی گاڑی پر آئی ڈی انہی دہشت گردوں نے لگائی تھی جبکہ دہشت گردی کے واقعات میں غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں۔  طارق روڈ سے گرفتار دہشت گرد ایس آر اے رکن اور کمانڈر نکلا۔

عمر شاہد نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق افغانستان کی کالعدم تنظیم ایس آر اے سے ہے۔ گرفتاردہشت گرد حساس ادارے کے دفتر اور رینجرز پر حملے میں ملوث ہیں۔ ملزم ممتاز سومرو کو غیرملکی ریسٹورنٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا جو غیرملکی ریسٹورنٹ کے مالک کی گاڑی پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایس آر اے سربراہ اصغر شاہ نے ایک گروپ بنایا تھا اور افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کی میٹنگز ہوتی ہیں۔ یہ دہشت گرد افغانستان میں کارروائیوں کا منصوبہ بناتے ہیں۔ کالعدم تنظیم ایس آر اے کو فنڈنگ افغانستان سے ہوتی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کر دی

Read Next

جمعیت علمائےاسلام کے رہنمامفتی کفایت اللہ گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے