• جنوری 19, 2022

کراچی سے اسلام آباد جانیوالی گرین لائن ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

کراچی: کراچی سے اسلام آباد جانیوالی گرین لائن ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ دو بوگیاں پٹری سے اترگئیں، مسافر محفوظ رہے۔ ٹرین کو دو گھنٹوں بعد منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

کراچی سے اسلام آباد جانیوالی گرین لائن ایکسپریس پڈعیدن اور بھریاروڈ ریلوے اسٹیشن کے درمیان حادثے کا شکار ہوگئی۔ پاور وین سمیت ٹرین کی دو بوگیاں دو کلومیٹر تک پٹری سے اترگئیں۔ ڈرائیور نے مہارت سے ٹرین کو روک کر بڑے حادثے سے بچالیا جبکہ مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ حادثے کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی۔ کراچی سے جیکب آباد جانیوالی سکھر ایکسپریس کو کوٹ لالو اور پشاور جانیوالی خیبر میل کو پڈعیدن اسٹیشن پر روک دیا گیا۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں اور گرین لائن کی دو بوگیوں کو علیحدہ کر کے ٹرین کو اپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی: خوشیاں ماتم میں تبدیل، چند روز قبل شادی کرنیوالا نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل

Read Next

ہنزہ میں ونٹر سپورٹس فیسٹیول شروع، 446 کھلاڑی کھیلوں میں حصہ لیں گے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے